اسلام آباد ، شمس ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ، شمس ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے نواحی علاقہ شمس ٹاؤن موٹر وے چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلسل تین دن ہونے والی بارش سے اسلام آباد کے علاقہ شمس ٹاؤن موٹروے چوک کے قریب مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 22:14:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں