ایک دہائی کے بعد ہرنائی سیکشن پر ریل کی سیٹی کی گونج
تازہ ترین : 1
ایک دہائی کے بعد ہرنائی سیکشن پر ریل کی سیٹی کی گونج

ایک دہائی کے بعد ہرنائی سیکشن پر ریل کی سیٹی کی گونج

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء)سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کے پروجیکٹ میجر لیفٹننٹ کرنل ارسلان علیم نے بتایا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے،نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر اور تجربہ کار انجینئرز دن رات کوششیں کرکے ٹریک کی بحالی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے ایک دہائی کے بعد ہرنائی ریلوئے سیکشن پر ٹرین کی وسل سنائی دی ہے ،گڈز ٹرین نے 12کلو میٹر کا سفر طے کرکے سیکشن کی نوید عوام کو سنا دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ناڑی ریلوئے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژن انجینئر ریلوئے کوئٹہ ڈویژن شیخ ابرار الحسن ،ایف سی کے کرنل حبیب،صوبیدار میجر محمد اشرف ،آئی ڈبیلو او ریلوئے بابر ستار،ایڈمن ایڈمن آفیسر کیپٹن علی حسن و دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر اور تبجربہ کار انجینئرز محکمہ ریلوئے کے ساتھ مل کر دن رات تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن پر ٹرین کی وسل کی آواز سنائی دی ہے اور دس سال بعد سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن پر گڈز ٹرین نے 12کلو میٹر کا سفر طے کرکے ناڑی ریلوئے اسٹیشن پہنچی ہے جو کہ سبی اور ہرنائی کے عوام کے کے لیے خوشی کی نوید لے کر آئی ہے انہوں نے کہا کہ انشااﷲ دوسال سے قبل ہی ریلوئے سیکشن کو بحال کردیا جائے گا جس کے بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان فاصلے کم ہو جائیں گے جبکہ تجارتی و معاشی اعتبار سے بھی یہاں کے مقامی افراد استعفادہ حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ریلوئے سیکشن کی بحالی کے لیے ناڑی ریلوئے اسٹیشن،تندور،بابر کچھ ،اسپین تنگی ،ہرنائی سے لیکر خوست ریلوئے اسٹیشن پر الگ الگ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر نیشنل لاجسٹک سیل کا عملہ اپنی خدمات سرانجام دئے رہے ہیں،اور جلد ہی سبی اور ہرنائی کے عوام کے درمیان میلوں کے فاصلے سکڑ کر رہ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 22:12:16

اپنی رائے کا اظہار کریں