انسدادپولیو مہم کے دوران 1 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں جائیں گے،ڈاکٹر اسلم شاہین

پیر 14 مارچ 2016 21:48

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر محمد اسلم شاہین نے کہا ہے کہ تین روزہ ا نسداد پولیومہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کے کم وبیش 193000بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں اوریہ مہم 16مارچ تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر دینے والے اس موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور بالخصوص والدین،اساتذہ، علماء اور میڈیا کا کردار اس حوالہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے 482ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ 87ایریا انچارج، 42زونل سپروائزر اور ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے دو نمائندے بھی مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیرمملکت میڈیم سائرہ افضل تارڑ، ڈی سی او محمد احمد رجوانہ اور ضلعی حکومت کے متعلقہ محکمے بھی پولیو کے مکمل خاتمے کے سلسلہ میں بھر پور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا خداکے فضل وکرم سے 2007کے بعد ضلع بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :