مسلم ممالک اتحادسے دنیابھرمیں طاقت کاتوازن پیداہوگا، میاں نوید علی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:31

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء)مسلم ممالک اتحادسے دنیابھرمیں طاقت کاتوازن پیداہوگاان خیالات کااظہارپارلیمانی سیکرٹری لیبروہیومن ریسورس وایم پی اے میاں نوید علی اورانکے والدرانااحمدعلی آرائیں نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تاجروں شہریوں منتخب عوامی نمائندوں اورلیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اتحاد مشرق وسطیٰ کے مسلمانوں میں زندگی کی ایک نئی روح پھونک دیگامسلمان ممالک کی آزادی کادفاع وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم ممالک کا اتحادآپس کے لسانی گروہی اورمذہبی اختلافات کے خاتمہ اوردہشتگردی کے قلع قمع میں مددگارثابت ہوگاعالم اسلام کے درمیان پیارمحبت امن وشانتی کے فروغ کے علاوہ معیشت کی مظبوطی میں بھی اہم کرداراداکریگا رانااحمدعلی نے کہاکہ یورپی مما لک نے اپنے تحفظ اور مسلمانوں پراپنی اجارہ داری کیلئے اقوام متحدہ، نیٹواور G ایٹ جیسے اتحادبنارکھے ہیں اسی طرح تناظرمیں مسلم ممالک کا اتحادانتہائی ناگزیرہے مسلم ممالک کے اتحادمیں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتاہے رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اورآرمی چیف راحیل شریف سے عملی جامہ پہنانے کیلئے تجویزپرہمدردانہ غورکامطالبہ کیا ۔