ابوظہبی میں سلنڈر دھماکہ، 15 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 21:19

ابوظہبی میں سلنڈر دھماکہ، 15 افراد زخمی
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) ابوظہبی میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے علاقے الخالدیہ میں واقع ایک عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث عمارت میں موجود 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ اس حادثے کے بعد سے عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :