شامی حکومت خون ریزی کے خاتمے کی کوشش کو روکنے سے باز رہے، امریکا، فرانس

پیر 14 مارچ 2016 21:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) امریکا اور فرانس نے شامی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جنیوا میں امن بات چیت کے ذریعے شامی خانہ جنگی کے خاتمے کی کوشش میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پیرس میں اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد کہا کہ شامی حکومت واضح طور پر ان مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوششوں میں ہے۔ کیری نے روس اور ایران پر بھی زور دیا کہ وہ شامی حکومت پر فائربندی کی مکمل پابندی یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ پیر کے روز شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفان ڈے مستورا نے شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :