ملائیشیا کے وزیراعظم سے سوال کرنے پر آسٹریلوی صحافی کو گرفتارکرلیاگیا

آسٹریلوی صحافی لِنٹن بیسر ، کیمرہ مین لوئی ایروگلو کو واقعے کے بعد ملائیشیا چھوڑ کر جانے سے روک دیا گیا ،آسٹریلوی وزارت خارجہ کا اظہار تشویش

پیر 14 مارچ 2016 21:16

کوالالمپور/کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رازاق میقاتی سے دوران پریس کانفرنس سوال کرنیوالے آسٹریلیا کے صحافی کو گرفتارکرلیاگیا،ادھرآسٹریلیا کی وزیرخارجہ جولیا بشپ نے ملائیشیا میں دو آسٹریلوی صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان صحافیوں کو وزیراعظم نجیب رزاق سے بدعنوانی کے ایک معاملے میں سوالات پوچھنے کی کوشش کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔ آسٹریلوی نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی لِنٹن بیسر اور کیمرہ مین لوئی ایروگلو کو اس واقعے کے بعد ملائیشیا چھوڑ کر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ بشپ نے کہا کہ کسی جمہوری ملک میں آزادی رائے پر قدغن ایک نہایت پریشان کن بات ہے۔

متعلقہ عنوان :