پیٹرولیم کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے، ایران

پیر 14 مارچ 2016 21:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ایرانی وزیر برائے تیل اور گیس نامدار زنگینہ نے کہا ہے کہ تہران حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکی کمپنیوں کی ایران میں موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ امریکی حکومت ان کمپنیوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں جوہری ڈیل کے نتیجے میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :