حزب اﷲ سے تعلق کے شبے میں متعدد لبنانی شہریوں کی بحرین سے ملک بدری کااعلان

پیر 14 مارچ 2016 21:14

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) بحرین شیعہ عسکری تنظیم حزب اﷲ سے تعلق کے الزام میں متعدد لبنانی شہریوں کو ملک بدر کر رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں یہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں کہ ان کی تعداد کتنی ہے اور کب انہیں بحرین سے نکالا جائے گا۔ یہ بات واضح رہے کہ جمعے کے روز عرب لیگ نے حزب اﷲ کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دیا تھا، جب کہ عرب لیگ کے اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عرب ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :