انقرہ حملے کے بعد ترکی کی شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیاں

پیر 14 مارچ 2016 21:14

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ترک جنگی طیاروں نے اتوار کے روز عراق کے شمال میں متعدد مقامات پر کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک کار بم حملے میں 37 افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے کہا تھا کہ اس واقعے میں ممکنہ طور پر کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے ملوث ہو سکتی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ پی کے کے سے وابستہ ایک خاتون خودکش بمبار نے کیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور خاتون کا ایک ہاتھ جائے واقعے سے تین سو میٹر دور سے ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :