پاکستانی ٹیم کا بھارت میں کافی شاندار استقبال ہوا اسی لیے شاید شاہد آفریدی نے ..
تازہ ترین : 1
پاکستانی ٹیم کا بھارت میں کافی شاندار استقبال ہوا اسی لیے شاید شاہد ..

پاکستانی ٹیم کا بھارت میں کافی شاندار استقبال ہوا اسی لیے شاید شاہد آفریدی نے بھارت سے زیادہ پیار ملنے کا بیان دیا: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت میں کافی شاندار استقبال ہوا اسی لیے شاید شاہد آفریدی نے بھارت سے زیادہ پیار ملنے کا بیان دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں انہیں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کا بیان دیا گیا تھا۔ اس بیان کے بعد سے پاکستان میں میڈیا اور عوام کی جانب سے شدی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں میں کئی سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ایک بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ کھلاڑی جذبات میں آکر بہت کچھ کہہ جاتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آفریدی نے بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کا بیان دیا۔
وقت اشاعت : 14/03/2016 - 21:13:18

اپنی رائے کا اظہار کریں