اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کاآغازہوگیا
تازہ ترین : 1

اقوام متحدہ کی ثالثی میں شامی امن مذاکرات کاآغازہوگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)اقوام متحدہ کی زیرنگرانی شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا آغاز جنیوا میں ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے مستورا نے فریقین سے کہا کہ مذاکرات سے اجتناب شام کو دوبارہ جنگ کی جانب لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے شام میں خون ریزی کی کمی کا خیرمقدم کیا تاہم کہا کہ فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان مذاکرات میں منصب صدارت کے حوالے سے کسی بات چیت کو تیار نہیں، جب کہ شامی اپوزیشن مستقبل کے شام میں بشارالاسد کی کوئی سیاسی حیثیت دیکھنا نہیں چاہتے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 21:11:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں