لاپتہ ہونے والاجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،متحدہ عرب امارات کی تصدیق

پیر 14 مارچ 2016 20:56

اابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ یمن میں جنگی مشن کے دوران تکنیکی خرابی لڑاکا طیارے کی تباہی کا باعث بنی ہے جس کی وجہ سے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قیادت میں اتحادی فورسز میں شامل متحدہ عرب امارات کا یہ طیارہ پیر کو یمن میں ایک عسکری آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ میراج طرز کے اس طیارے کا ملبہ عدن کے قریب دیکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی قیادت میں اتحادی فورسز گزشتہ برس مارچ سے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہی ہیں۔ انہیں کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی شہر عدن پر صدر منصور ہادی کی حامی فورسز دوبارہ قبضہ کر پائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :