پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پیر 14 مارچ 2016 20:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جبکہ جمعرات کے روز سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے بارے میں پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابطق صوبے بھر میں چار افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 21 مکانات تباہ ہوئے ہیں پی ڈی ایم اے ذرایع کے مطابق بارشوں سے ملاکنڈ اور ٹانک میں ایک ایک بنوں میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔
اسی طرح مردا ن میں تیرہ ٹانک میں چار دیر لوئر اور پشاور میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایبٹ آبا د ملاکنڈ صوابی اور ٹانک میں 21 مکانات کو نقصان پہنچا پی ڈی ایم کے مطابق جمعرات سے بارشوں کے نئے سلسلے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ ملاکنڈ اور ہزار ڈویزن میں سیلابی صورت حال پیدا ہو نے کے خدشے کا اظہار کیا ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ادرواں اور متاثرین کو ایمر جنسی کی صورت میں فون نمبرات 0919213959 اور 0919213845 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.