بھارت میں کرکٹ کی پوجا کی جاتی ہے اسلیے کہا کہ وہاں بہت پیار ملتا ہے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 20:28

بھارت میں کرکٹ کی پوجا کی جاتی ہے اسلیے کہا کہ وہاں بہت پیار ملتا ہے: ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) شاہد آفریدی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی پوجا کی جاتی ہے اسلیے کہا کہ وہاں بہت پیار ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خود پر ہونے والی شدید تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے وضاحت دی ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی پوجا کی جاتی ہے اسلیے کہا کہ وہاں بہت پیار ملتا ہے۔

عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق اور دیگر بھی کہیں گے کہ بھارت میں بہت عزت ملتی ہے۔ پاک بھارت تعلقات کرکٹ سے بہتر ہوسکتے ہیں۔ میں پاکستان ٹیم کا کپتان نہیں میں پورے پاکستان کیطرف سے بھارت آیا ہوں۔ میری شناخت پاکستان سے ہے۔ میں نے کہنے کی کوشش کی تھی کہ یہاں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے۔ میرا مقصد مثبت بات تھی جو منفی سوچے گا اسے میری بات غلط ہی لگےگی۔

متعلقہ عنوان :