اہل تشیع کے دفاع کیلئے کہیں بھی جا سکتے ہیں،ایران
تازہ ترین : 1

اہل تشیع کے دفاع کیلئے کہیں بھی جا سکتے ہیں،ایران

اہل بیت کے مزارات سرخ لکیر ہیں،ان کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا،صدرحسن روحانی کا تقریب سے خطاب

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)ایران کے اصلاح پسند صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اہل تشیع کو جہاں کہیں بھی دہشت گردوں سے خطرہ ہوا تو ایران ان کے دفاع کو ضروری پہنچے گا۔ایران اہل تشیع کے دفاع کے لیے کسی بھی مقام پر مداخلت کر سکتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب تہران پہلے ہی شام، عراق اور کئی دوسرے عرب ممالک میں کھلم کھلا مداخلت کا مرتکب ہے۔

ان تمام ملکوں میں ایرانی مداخلت کے پس پردہ اہل تشیع کے مفادات کا تحفظ بتایا جاتا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت کے مزارات سرخ لکیر ہیں۔ ان کا ہرممکن تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد اہل بیت کے مزارات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ اہل تشیع کے لیے خطرہ بنیں گے تو ہم وہاں مداخلت ضرور کریں گے۔ ہم اہل تشیع پر ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں حکم ہے کہ اگر ہمارے مسلمان بھائی ظلم کا شکار ہوں اور اہل بیت کے مراقد کو خطرات لاحق ہوں تو ان کے دفاع کے لیے وہاں ضرور پہنچیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 20:26:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں