Live Updates

عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا ہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا

تعلیم سے محروم بچوں کی حقیقی تعداد معلوم کی جائیگی،جمع کئے جانیوالے اعداد و شمار کی روشنی میں جامع تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائیگی نئے سکولوں کی تعمیر،پہلے سے موجود سکولوں کی اصلاح اور طلبہ کیلئے تدریسی مواد کا انتظام اسی سروے کے نتائج کی روشنی میں کیا جائیگا

پیر 14 مارچ 2016 20:24

عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا ہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا ہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا،اس اقدام کے ذریعے تعلیم سے محروم بچوں کی حقیقی تعداد معلوم کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختوانخواہ حکومت کو تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اوراسی سلسلہ میں صوبے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جمع کئے جانے والے اعداد و شمار کی روشنی میں جامع تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے گی۔ نئے سکولوں کی تعمیر،پہلے سے موجود سکولوں کی اصلاح اور طلبہ کیلئے تدریسی مواد کا انتظام اسی سروے کے نتائج کی روشنی میں کیا جائے گا۔بتایا گیاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی حکومت نے تعلیمی نظام کے نقائص دور کرنے کیلئے مصدقہ اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے پختونخوا ہ کے 25 اضلاع میں کروایا جائے گا اورجمع شدہ اعدادوشمار کو صوبے میں تعلیم کے ساتھ سماجی بہبود،صحت اور روزگار کی فراہمی کی منصوبہ بندی کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق سروے کے بعد پختونخوا ہ پہلا صوبہ بن جائے گا جس میں ترقیاتی منصوبہ بندی مفروضوں کی بجائے حقیقی اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :