وزیراعلیٰ پنجاب کی رکن اسمبلی چوہدری گلزار احمداورڈی آئی جی چوہدری شفیق احمدکی رہائشگاہ رائیونڈ آمد

شہبازشریف کاچوہدری گلزار احمد اور چوہدری شفیق احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 14 مارچ 2016 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار احمداورڈی آئی جی چوہدری شفیق احمدکی رہائشگاہ رائیونڈ گئے اور چوہدری گلزار احمد اورچوہدری شفیق احمدکے بھائی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے چوہدری گلزار احمد اورچوہدری شفیق احمدسے ان کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔