پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون انتہائی ضروری ہے ٗطارق فضل
تازہ ترین : 1

پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون انتہائی ضروری ہے ٗطارق فضل

وزیر مملکت کی پولیو کے خاتمے کے لئے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیر مملکت نے پولیو کے خاتمے کے لئے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتہائی حساس علاقوں میں بہترین ٹیموں کی تعیناتی اور انہیں بہترین سہولتیں اورسکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2008 سے اسلام آباد میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 20:19:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں