نیب کو اہم قوتوں کا آشیر باد مل گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 20:17

نیب کو اہم قوتوں کا آشیر باد مل گیا

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-محمدنوازطاہرسے۔14مارچ۔2016ء) مقتدر قوتوں نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت خطرناک لوگوں کی سہولت کاری کیلئے لوٹ مار کرنے والوں کی سرکوبی کیلئے نیب کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے اور لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف جو قانونی کارروائی کرے گی اس کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس ضمن میں اس پر اثر انداز ہونے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ ملک کو کھوکھلا کرنے والوں کو حاصل ہونے والی ’غیبی ‘ امداد روکی جاسکے۔

بعض ریٹائرڈ عسکری رہنمائوں کا خیال ہے کہ بنیادی طور پر نیب کو ’آشیر باد‘ دیا گیا ہے کیونکہ صرف جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ سے ہی ملک کا دفاع مظبوط نہیں بنایا جاستا بلکہ اندرونی خرابیاں خاص طور پر لوٹ مار کرنیوالوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :