22مارچ کا غذ ی شیروںکو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے عوامی سیلاب ان جھوٹ نعرے لگانے ..
تازہ ترین : 1

22مارچ کا غذ ی شیروںکو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے عوامی سیلاب ان جھوٹ نعرے لگانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں:امیدوار پی ٹی آئی حلقہ 101

جامکے چٹھہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-چوہدری قیصراقبال وڑائچ سے۔14مارچ۔2016ء)امیدوار پی ٹی آئی حلقہ 101محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ 22مارچ کا غذ ی شیروںکو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے عوامی سیلاب ان جھوٹ نعرے لگانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ورپال چٹھہ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا مقامی لیگی قیادت نے آٹھ سالوں میں اسمبلی میں سونے کے سو ا کچھ نہیں کیا ملک کو بادشاہ چلا رہے ہیں لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی بے روز گاری ،لا قانونیت کے سوا اب تک حکومت نے کوئی تحفہ عوام کو نہیں دیا کشکول تو ڑنے کا وعدہ کر نے والوں نے ملک کو بھکاری بنادیا ہے میٹروں بسیں اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے ضا ئع کئے جارہے ہیں عوام کی روز مرہ اشیاءاور صاف پانی جیسے منصوبوں کے لئے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا نوجوان ہاتھو ں میں ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں باشعور عوام 22مارچ کو پی ٹی آئی کی فتح کی نو ید سنائے گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 20:01:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں