گرین شرٹس کو کمزاور سمجھنا بڑی غلطی ہو گی ،پاکستانی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں ، بھارتی لیجنڈ کر کٹر سچن ٹنڈولکر

پیر 14 مارچ 2016 19:32

گرین شرٹس کو کمزاور سمجھنا بڑی غلطی ہو گی ،پاکستانی ٹیم میں ورلڈ کلاس ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو کمزاور سمجھنا بڑی غلطی ہو گی ،پاکستانی ٹیم میں ورلڈ کلاس کے کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان اور بھارت میچ دیکھنے کلکتہ ضرور جاؤں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کبھی آسان نہیں ہوتا اور شائقین کو کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ورلڈ کلاس کے کھلاڑی شامل ہیں محمد عامر اور وہاب ریاض کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :