علماء کرام اگر کوئی نشاندہی کریں گے تو حقوق نسواں بل میں ترمیم کرنے کو تیار ہیں: راناثناء اللہ

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) رانا ثناء اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علماء کرام اگر کوئی نشاندہی کریں گے تو حقوق نسواں بل میں ترمیم کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حقو نسواں بل پر علماء کرام کے تحفظات سامنے آنے پر وزیر اعلی شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں میرے ساتھ تین چار لوگ اور بھی شامل ہیں۔ علماء کرام سے کہا ہے وہ ہماری رہنمائی فرمائیں۔ علماء کرام اگر کوئی نشاندہی کریں گے تو بل میں ترمیم کرنےکوتیار ہیں۔ اگر بل کی کوئی شق اسلام کیخلاف ہوئی تو اسےنکال دیا جائیگا۔