تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان کا ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز

ساتھی کرکٹرز کیخلاف ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بدمزگی ہو ٗ گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 19:19

تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان کا ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان نے ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتھی کرکٹرز کیخلاف ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بدمزگی ہو۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ یونس خان نے یہ کہہ کر کمیٹی اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی کہ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل اپنے ساتھیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالہا سال ڈریسنگ روم شیئر کیا ہے اب ان کیخلاف کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کوئی نیا تنازع کھڑا ہو۔ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے اعلان پر سابق کپتان یونس خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔

(جاری ہے)

یونس خان مصباح الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے ساتھ کمیٹی میں شامل ہیں ۔کمیٹی 30دن میں اپنی رپورٹ مرتب کے کے چیئر مین کو سفارشات دے گی ۔ یونس خان کی منگل کو دوسرے اجلاس میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ البتہ ممکنہ طور پر وہ 4اپریل کے بعد ہونے والی کسی میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم2009ء میں ورلڈ ٹی 20 جیت چکی ہے۔