آفریدی کا بیان غداری ہے ٗومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا

کیا پاکستان مخالف بیان دینا ہی کرکٹ ڈپلومیسی ہے، کیا بھارت سے کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہو جائے گی؟ آفریدی بیان کی وضاحت کریں ٗ نوٹس کا متن

پیر 14 مارچ 2016 19:14

آفریدی کا بیان غداری ہے ٗومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کو قانونی نوٹس جاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) بھارت کے شہر کولکتہ میں متنازع بیان دینے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے شاہد آفریدی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں دیا گیا آفریدی کا بیان غداری ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیا پاکستان مخالف بیان دینا ہی کرکٹ ڈپلومیسی ہے، کیا بھارت سے کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہو جائے گی؟ آفریدی اپنے بیان کی وضاحت کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ بہت مزہ آّتا ہے، بھارت میں جتنا پیار ملا اتنا پیار تو پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :