ڈوپنگ کا الزام، ندال قانونی چارہ جوئی کریں گے ٗ رافیل ندال
صحت اور کھیل کی سابق وزیر روزلن بیشلو کے بیان سے اپ سیٹ ہوں ٗ گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 19:14
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ٹینس کے سٹار کھلاڑی رافیل ندال فرانس کی اس سابق وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ 2012 میں ندال کی سات ماہ تک ٹینس سے غیر حاضری شاید مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ تھی۔14 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے ندال نے کہا کہ وہ صحت اور کھیل کی سابق وزیر روزلن بیشلو کے بیان سے اپ سیٹ ہیں۔
29 سالہ ٹینس سٹار نے کہا کہ وہ ان سبھی لوگوں کے خلاف مقدمہ کریں گے جومستقبل میں اس قسم کی باتیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ فرانس کی وزیر کو سنجیدہ ہونا چاہیے ٗ یہ وقت ہے ان کے خلاف جانے کا اور ہم ان کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہے ہیں ٗیہ آخری مقدمہ ہوگا ٗ میں ان چیزوں سے تھک چکا ہوں۔ میں نے پہلے کئی بار اسے جانے دیا ہے لیکن اب نہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ 69 سالہ بیشلو 2007 سے 2010 کے درمیان سابق صدر سرکوزی کی کابینہ میں وزیر برائے صحت اور کھیل رہ چکی ہیں۔
انھوں نے ماریا شیراپووا کے ڈوپنگ ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے یہ باتیں کہیں۔فرانسیسی رہنما نے کہا کہ جب آپ کسی ٹینس کھلاڑی کو کئی ماہ تک کھیل سے علیحدہ دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ڈوپ کے مثبت آنے پر کنٹرول ہے۔ندال نے اپنے بارے میں اندازہ لگائے جانے پر پہلے ہی کہہ رکھا ہے ٗشیراپووا کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے اعتراف کے بعد سابق عالمی چیمپین نے کہا تھا کہ میں صاف ستھرا ہوں دوستو۔ مجھے کبھی بھی کچھ غلط کرنے کا لالچ نہیں ہوا۔ندال کبھی بھی ممنوعہ ادویات کی جانچ میں مثبت نہیں آئے لیکن ان کے بارے میں اندازہ لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ ادویات لیتے ہیں۔ 2011 مکں سابق فرنچ اوپن چیمپین یانک نواہ نے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ سپین کی کھیل میں کامیابی ڈوپنگ کے سبب ہے۔ایک سال بعد ایک مزاحیہ ٹی وی شو نے نڈال جیسے ایک شخص کو اپنی کار کا ٹینک اپنے پیشاب سے بھرتے ہوئے دکھایاتھا جسے بعد میں پولیس تیز رفتاری کے لیے پکڑتی ہے۔اس کے بعد 2013 میں بلجیم کے سابق پیشہ ور کھلاڑی کرسٹوف روکس نے سوال اٹھایا تھا کہ جو شخص 2012 کے فرنچ اوپن میں چھایا ہوا تھا وہ دو ہفتے بعد ومبلڈن میں زخمی کیسے ہو سکتا ہے؟۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.