آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا ..
تازہ ترین : 1
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک ..

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ بھگوت نے بیان دیا تھا کہ نئی نسل کو ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ سکھانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان کے جواب میں اسد الدین اویسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نہیں لگاتا ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ، کیا کرلیں گے آپ؟ گلے پر چھری رکھ دو پھر بھی’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ نہیں لگاؤں گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 19:09:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں