کینسرکے مرض میں مبتلا ایرانی سپریم لیڈراپنی موت کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے
پیر 14 مارچ 2016 19:07
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایران کے سپریم لیڈرآیت اﷲ خامنہ ای ایک تقریب کے دوران اپنی موت کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر آنیوالی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تقریب کے دوران ایک شخص آیت اﷲ علی خامنہ ای کے حق میں نعرے لگانے کیساتھ علی رضا بناھیان نامی ایک دوسرے لیڈر سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ رہبر انقلاب کی موت سے متعلق کوئی بات نہ کریں۔
اس پر خامنہ ای رو پڑتے ہیں۔ اس شخص کی تعریف کرتے ہیں اور اس کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں۔ایک شہری بناھیان نے اپنی گفتگو میں سپریم لیڈر کی عمر رسیدگی کا ذکر کرتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ وہ زیادہ دیر تک ان کے پاس نہیں رہیں گے۔ اس پر تقریب میں موجود ایک شخص بلند آواز سے پکارا کے سپریم لیڈر کی موت کی بات نہ کی جائے۔(جاری ہے)
اس پر خود خامنہ ای بھی آبدیدہ ہو گئے۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ اپنی پیرانہ سالی کے باعث بہت سے حکومتی فرائض کی انجام دہی سے بھی دور رہتے ہیں۔ حال ہی میں منتخب ہونیوالی رہبر کونسل کے سامنے انہوں نے تین شرائط واضح کیں اور کہا کہ ان کا جانشین انقلابی ہونا چاہئے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ پروٹیسٹ کینسر کے شکار ایرانی سپریم لیڈر اب ڈوبتا سورج ہیں۔ ان کی جانب سے اپنے جانشین کے انتخاب کیلئے شرائط کا اظہار بھی اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ زیادہ دیر تک ملک کی بھاگ ڈور اپنے ہاتھ میں نہیں رکھ پائینگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.