دنیا کے بہترین استادکا ایوارڈ فلسطینی خاتون نے جیت لیا
برطانوی فاؤنڈیشن نے حنان کو دنیا کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ ،دس لاکھ ڈالرز انعام دیا
پیر 14 مارچ 2016 19:06
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) فلسطینی معلمہ حنان الحروب نے 2016 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ جیت لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقابلہ برطانوی ادارے کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا۔مقابلے میں دنیا بھر سے آٹھ ہزار سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ نے حصہ لیا۔
(جاری ہے)
حنان کو دنیا کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ اور دس لاکھ ڈالرز کی رقم دبئی میں ایک تقریب میں دی گئی۔
تقریب میں بین الاقوامی اور عرب ممالک کے سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔حنان کو انعام سے نوازے جانے کی یہ تقریب مغربی کنارے کے شہر رام اﷲ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے دیکھی۔ اس مقصد کے لیے شہر کے بیچ شہید یاسر عرفات سرکل پر فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے ایک بڑی اسکرین خصوصی طور پر نصب کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.