وفاق المدارس الشیعہ کے وفدکی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا عبیداﷲ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 14 مارچ 2016 18:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی ، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور مولانا مہدی حسن نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دور کیا اور مولانا عبیداﷲ کے انتقال پر دینی درس گاہ کے علما اور مرحوم کے صاحبزادگان اور بھائی مولانا فضل رحیم سے اظہار تعزیت کیا۔ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آیت اﷲ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مولانا عبیداﷲ کی وفات سے پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ وہ علمی شخصیت تھے جنہوں نے علوم اسلامی کے فروغ کے لئے محنت کی۔ ان کا انتقال امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اتحاد امت کے لئے خدمات کو بھی یاد رکھا جائے گا۔ ان کے شاگرد علم دین لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جوکہ صدقہ جاریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :