شاہدآفریدی کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر پیمرا کا 2 نجی ٹی وی چینلز ..
تازہ ترین : 1
شاہدآفریدی کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ  کے استعمال پر پیمرا کا 2  نجی ..

شاہدآفریدی کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر پیمرا کا 2 نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء)شاہدآفریدی کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر پیمرا نے 2 نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے متعلق تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر پیمرا کی جانب سے 2 نجی ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان کوشاہد آفریدی کیخلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر پیمر نے اضابطہ اخلاق کی یاد دہانی کروائی ہے۔

جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل کو سابق کپتان کی جانب سے شاہد آفریدی سے متعلق ریمارکس پر پیمرا نے ایڈوائس جاری کی ہے۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کیخلاف ریمارکس نفرت انگیز اور اشتعال انگیز جذبات کو ابھارنے کا باعث ہیں۔ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور انکےخلاف تضحیک آمیز الفاظ غیر مناسب ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 18:39:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں