سرگودھا میں چوری ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں
تازہ ترین : 1

سرگودھا میں چوری ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) چوری ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں شہریوں کو موٹر سائیکل ، نقدی،موبائل فون اور ہزار وں روپے سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جھال چکیاں کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے 55شمالی کے قریب شادی پر جانے والے فیملی کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ہزار وں روپے کی نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔جبکہ تین پل کے قریب شہزاد نامی شخص سے موٹر سائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ۔اسی طرح 40شمالی میں نامعلوم چور اﷲ دتہ کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر ہزار وں روپے کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 18:30:05

اپنی رائے کا اظہار کریں