سرگودھا میں سود کا کاروبار‘ کئی گھرانے اجڑ گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) سرگودھا میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا‘ کئی گھرانے اجڑ گئے جبکہ ضرورت مند سود کی رقم ادا کرتے کرتے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا اور گردونواح میں سود کا دھندہ گلی محلوں تک پھیل چکا ہے خصوصاً سود خور ضرورت مند افراد سے چیک‘ مکانوں کی رجسٹریاں اور اشٹام وغیرہ لکھوا کر انہیں سود پر رقم دیتے ہیں اصل زر سے تین گنا زائد ادائیگی کے باوجود سود کی رقم جوں کی توں رہتی ہے سود خور اتنے مضبوط ہیں کہ انہوں نے مختلف تھانوں میں بعض پولیس اہلکاروں کیساتھ ملی بھگت کررکھی ہے جو شخص اصل زر سے زائد ادا کرنے کے بعد سود کی رقم ادا نہ کرے تو سود خور ان پولیس اہلکاروں کے ذریعے ان پر دباؤ ڈال کر مک مکا کرتے ہیں بعض ضرورت مند رقم ادا نہ کرنے اور سود خوروں سے تنگ آکر اپنی جان گوانے سے بھی دریغ نہیں کرتے سرگودھا میں زیادہ تر یہ کاروبار جہاں کھلے عام ہورہا ہے وہاں پر اکثریت نے اقساط کی دکانیں بناکر اشیاء دینے کی بجائے نقد رقم دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سود کے منافع کی شرح 90 فیصد سے بھی زائد ہے انتظامیہ فوری طور پر سود خوروں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرے تاکہ قوم کو سود کی لعنت سے بچایا جاسکے۔