ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر میں بہتری کے لئے خود مختار پنجاب سکلز ایجنسی کے قیام پر غور
پنجاب گروتھ سٹرٹیجی 2018کے تحت ہر سال 5لاکھ 48ہزار نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کی جائے گی صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور ،چوہدری محمد شفیق ، چیئرمین پی اینڈ ڈی کی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
پیر 14 مارچ 2016 18:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر میں بہتری لانے کے لئے ایک نئی، آزاد اور خودمختار ’’پنجاب سکلزایجنسی‘‘ کے قیام کے تمام قابل عمل پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جس کے تحت ٹیوٹا، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور فنی تربیت کے دیگر اداروں کے معیار کو بہتر بنا یا جائے گا اور ان کی محکمہ جاتی کارکردگی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا جائے گا۔
یہ بات صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایڈٹوریم میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے قائم اعلی سطحی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔صوبائی وزیر صنعت و کامرس چوہدری محمد شفیق ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہانزیب خان، چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر امیر خٹک ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور نمائندو ں نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.