دولہے کا آئٹم سانگ پر رقص کے لیے دہم پر دباو، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 17:53

دولہے کا آئٹم سانگ پر رقص کے لیے دہم پر دباو،  دلہن نے شادی سے انکار ..

آگرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء): دلہے کی جانب سے آئٹم سانگ پر رقص کے لیے دباؤ ڈالے جانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آگرا کے ضلع فیروز آباد میں موجود ایک شادی ہال میں پیش آیا۔ شادی ہال میں دلہن کو آئٹم سانگ پر دلہے کے ہمراہ رقص کرنے کا کہا گیا جس ہر دلہن نے صاف انکار کر دیا لیکن کچھ ہی دیر بعد دلہے نے اسٹیج پر واپس آ کر دلہن کو ایک مرتبہ پھر رقص کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دلہے کےچچا نے دلہا اور دلہن کے مابین مداخلت کی کوشش کی تو دلہن نے ایک تھپڑ رسید کیا اور ورمالا پھینک کر شادی ہال سے باہر چلی گئی۔ لڑکی کے والد اور بہن بھائی بھی شادی ختم کرنے کے موقف پر ڈٹے رہے اور بارات کو واپس جانے کا کہا،پولیس آفیسر کے مطابق دلہن کے والدین نے بھی اپنی بیٹی کی مکمل حمایت کی۔ دلہن جب اپنے فیصلے سے ٹس سے مس نہ ہوئی تو دلہا اور اہل خانہ دلہن کے بہن بھائیوں کے ساتھ دست و گریبان ہوگئے جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے پر دلہا اور اس کے والد سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔تاہم دلہن والوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی تحریری شکایت نہ ہونے پر بعد ازاں انہیں رہا کر دیاگیا۔