ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کو قابضین سے واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،صدیق الفارو ق

سندھ سے ہندوؤں کی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، ادارے میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں کرپشن اور سازشیں زوروں پر ہیں بچوں کی ہلاکت کی زیادہ وجوہات سہولیات کا نہ ہونا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کو قابضین سے واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سندھ سے ہندوؤں کی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، ادارے میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں کرپشن اور سازشیں زوروں پر ہیں موجودہ بورڈ کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر کمیٹی کی رپورٹ جلد ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوادی جائے گی بچوں کی ہلاکت کی زیادہ وجوہات سہولیات کا نہ ہونا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ ہندوؤں اور سکھ برادریوں کی زمینوں کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ ہے یہ ادارہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ اجلاس کا پچیس نکات کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اقلیتوں کے حوالے سے دو اہم مسئلہ سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے مسائل کی وجہ سے پاکستان میں آباد ہندوؤں نے انڈیا کو مائیگریشن تیز ہوگئی ہے اس سلسلے میں بورڈز نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کئے اور وہ مائیگریشن رک گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی تعداد چالیس لاکھ کے قریب ہے اور انہوں نے متروکہ وقف املاک کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کی آمدنی سے ہندوؤں اور سکھوں کے مقدمات مقامات کی دیکھ بھال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے میڈیا میں یہ رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں پر خوراک کی کمی کا مسئلہ ہے جس پر میری قیادت میں ایک وفد تھرپارکر کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں اور دیہاتوں اور ہسپتالوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی وابستگی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر کہتے ہیں ان علاقوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں پانی کی شدید قلت ہے صحت کی سہولتیں بھی نہیں ہیں اس سلسلے میں سفارشات وفاق اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے تھرپارکر کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اور ان کے مسائل اجاگر کئے ہیں ماضی میں ان علاقوں کی کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ بچوں میں امات کی بڑی وجہ نمونیا اور دیگر بیماریا ں ہیں خوراک کی کمی سے اموات کم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک بڑے ہسپتال کا منصوبہ لیکر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندو اور سکھ بھائیوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کریں گے اس کے ساتھ ساتھ سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ ملک میں سکھوں اور ہندوؤں کی بہتر انداز میں خدمات کرسکیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے قریب ترین زمینوں پر کم لاگت والے مکانات تعمیر کریں ار اس کیلئے تیس سال کی لیز پراجیکٹ بنائیں گے اس پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دیوالی کے پروگرام میں وزیراعظم پاکستان نے بھی شرکت کی اور آگے آنے والے تہواروں میں بھی شرکت کرینگے ہولی کے تہواروں کیلئے انتظامات کریں گے پاکستان میں سکھوں کے تمام گردواروں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے متروکہ وقف املاک پر قبضوں کو ختم کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں متروکہ وقف املاک میں بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے ضرورت سے زیادہ ملازمین بھرتی کئے گئے جس سے ہم اس وقت بے پناہ مسائل میں ہیں گزشتہ اٹھارہ مہینوں میں ہمارا کوئی سکینڈل نہیں آیا متروکہ وقف املاک کے بورڈ اراکین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے گزشتہ اٹھارہ ماہ سے کرپشن کو ختم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں طویل عرصے سے زیر التواء کیسوں کا حل عدلیہ کے پاس ہے

متعلقہ عنوان :