افتخار علی مشوانی کا تخت بھائی میں بارش سے گرنیوالے مکان کی چھت سے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ
متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار، شیر خوار بچی کی موت پر تعزیت،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے فوری مالی امداد کیلئے رابطہ
پیر 14 مارچ 2016 17:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے حاجی عبدالرحمان کلے تخت بھائی میں گزشتہ رات شدید بارش سے گرنے والے مکان کی چھت سے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شیر خوار بچی کی موت پر تعزیت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے فوری طور پر مالی امداد کرنے کیلئے رابطہ۔
متاثرین بارش خود کو تنہا نہ سمجھیں۔متاثرین کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔صوبائی حکومت اپنے منشور اور پالیسی کیمطابق متاثرین بارش سے بھر پورتعاون کریگی۔(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق جاری شدید بارشوں سے تخت بھائی کے نواحی علاقہ حاجی عبدالرحمان کلے میں اتوار کے شب محکمہ ڈاگ کے پوسٹ مین نادرشاہ کے متاثرہ گھر کا دورہ کیا۔ اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور انکی شیر خوار بچی کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد خان ، تحصیلدار محمد دیار خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے اس موقع پرو زیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندان کے بارے میں بتایا۔ اور متاثرہ خاندان کیلئے فوری طور پر مالی امداد اور ازسر نو گھر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.