پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے افغان طالبان کا شکریہ ادا کر دیا
افغان طالبان پاکستان کے دشمن نہیںہیں۔ حمزہ علی عباسی کا فیس بک پر پیغام سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کو بے جا تنقید کا سامنا
سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 17:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : پاکستان کے معروف اور ہر دل عزیز اداکار حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو نظر آتے ہیں اور یہی نہیں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر ان کے مداحوں کی تعداد تین ملین سے بھی زائد ہے ۔ حمزہ علی عباسی اکثر ہی فیس بک پر موجود اپنے آفیشل پیج پر مختلف ملکی اور سیاسی صورتحال سے متعلق پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں خاصی پذیرائی بھی ملتی ہے تاہم گذشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیج پر کی گئی حمزہ علی عباسی کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
اپنی اس پوسٹ میں پہلے تو حمزہ علی عباسی نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی اغواکاروں کے چنگل سے صحیح سلامت واپس اپنے گھر آ جانے اور ان کی بہادری کی تعریف کی۔(جاری ہے)
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی نے بے جا ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور دعا ہے کہ وہ اب پُر امن طریقے سے اپنے گھر میں رہ سکیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ شہباز تاثیر داعش کے فنڈ کردہ ازبک اغواکاروں کے چنگل سے افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے زابل میں حملے کے دوران بچ گئے ، بعد ازاں افغان طالبان کو جب ان کی شناخت کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز تاثیر کو بحفاظت کچلاک پہنچایا۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ ہم افغان طالبان کی اسلام کی غلط تشریح سے متفق نہیں ہیں، افغان طالبان پاکستان کے دشمن نہیں ہیں۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان طالبان کو ”شکریہ“ کہنا چاہئیے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے اس بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ یہاں تک کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو اس پوسٹ پر احمق بھی قرار دیا جانے لگا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.