پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، ٹنڈولکر
تازہ ترین : 1

پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، ٹنڈولکر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے پاس کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو کبھی بھی کھیل کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سچن ٹنڈلکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اشیاء کپ میں کمزور نظر آئی لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مومینٹم شفٹ ہوتے دیر نہیں لگتی ، پاکستانی ٹیم نے واپس جاکر پلاننگ اور کچھ پریکٹس سیشنز بھی کیے ہوں گے لہذا بھارتی ٹیم کو تیار رہنا چاہیئے۔

سچن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین میچز ہمیشہ سخت تناوٴ والے ہوتے ہیں اور پاکستان کے پاس محمد حفیظ ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے دھواں دھار بلے باز اور محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے بہترین باوٴلر موجود ہیں اس لیے بھارت کو ویسی ہی کرکٹ کھیلنا ہوگی جیسی وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کھیلتی آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:56:45

اپنی رائے کا اظہار کریں