آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیر۔ آئی ایس پی آر
آپریشن ضرب عضب میںافسران اور جوانوںکی قربانیاں رائیگاں نہیںجائیںگی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف
سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 16:54
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور چینلجز پر غور کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہوئی کامیابیوں کر سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ، آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جاری آپریشن آخری مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے، فاٹامیں آپریشن میں پیش رفت کے موقع پر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اختتامی مرحلہ کامیابی سے جاری ہے ۔(جاری ہے)
ہمیں آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں لہٰذا ان کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا جائے گا، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن بڑھانا ہو گا ۔
طویل استحکام کے لیے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہو گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ فاٹا کے بے گھر افراد کو ٹائم فریم کے مطابق ان کے گھروں میں واپس لا کر ان کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.