ٹنڈوجام،مسلسل ڈکیتی پرانجمن تاجران نے احتجاج کااعلان کردیا

پیر 14 مارچ 2016 16:53

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ٹنڈوجام میں مسلسل ڈکیتی پرانجمن تاجران نے احتجاج کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدرعبدالمنان راجپوت،عابدہارون،نادرگدی،نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں دوروز میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی گئی نامعلوم مسلح افراد دن دھاڑے مین بازار میں موبائل سیل مین سے ساڑھے چارلاکھ اوردوکان میں بھی ڈکیتی کی گئی ہے تاجربرادری واقعے کی سخت مزمت کرتی ہے اورSSPحیدرآباد سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملوث افراد کوگرفتار کیاجائے بصورت تاجربرادری احتجاج کریگی۔

متعلقہ عنوان :