کراچی، القاعدہ کے مبینہ رکن ڈاکٹر عثمان کے خلاف چالان پیش کردیا گیا
تازہ ترین : 1

کراچی، القاعدہ کے مبینہ رکن ڈاکٹر عثمان کے خلاف چالان پیش کردیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں تھانہ پریڈی پولیس نے القاعدہ کے مبینہ رکن ڈاکٹر عثمان کے خلاف چالان پیش کردیا۔عدالت نے چالان منظورکرتے ہوئے متعلقہ عدالت کو بھجوادیا۔ڈاکٹر عثمان کے خلاف پیش کیے گئے چالان کے مطابق ملزم ڈاکٹر عثمان کراچی میں شہریوں سے دہشتگرد تنظیم کے نام پر بھتاوصول کرتاتھا اور بھتے کی رقم بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کو بھیجا کرتا تھا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل معصوم شہریوں کی ذہن سازی بھی کرتا تھا۔چالان کے مطابق ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کے ا سلحہ، بھتے کی رقم اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:51:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں