فیصل آباد، گھریلو حالات سے تنگ تین افراد کا اقدام خودکشی ،ہسپتال میں حالت نازک
تازہ ترین : 1

فیصل آباد، گھریلو حالات سے تنگ تین افراد کا اقدام خودکشی ،ہسپتال میں حالت نازک

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) گھریلو حالات سے تنگ تین افراد کا اقدام خودکشی ہسپتال میں حالت نازک آن لائن کے مطابق ، ستیانہ روڈ فتح آباد گلی نمبر9کے رہائشی 370سالہ ساجد انور ولد محمد انور نے بے روز گاری اور گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جبکہ چک نمبر237ر ب کے رہائشی 19سالہ مدثر ولد عبدالرحمن نے فصلوں کو لگایا جانیوالا زہریلا سپرے پی لیا ، علاوہ ازیں کینال روڈ پر ایڈن گارڈن کے رہائشی 28سالہ علی مردان ولد اجمل کو نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے کے باعث سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال میں تینوں مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:49:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں