200 روپے والے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)200 روپے والے قومی انعامی بانڈز( نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ) کی قرعہ اندازی آج 15 مارچ کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 65 ویں قرعہ اندازی ہے جس پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار‘ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار کے 5 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔