نیب میگاکرپشن کی فوری تحقیقات اور لوٹی گئی اربو ں روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے،میاں فرخ حبیب

پیر 14 مارچ 2016 16:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر میگاکرپشن کے لگائے کے الزامات کی نیب فوری تحقیقات کا آغاز کرکے قوم کی لوٹی گئی اربوں ‘ کھربوں روپے کی رقوم قومی خزانہ میں جمع کرائے جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ لوگ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

قومی مجرموں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ۔ تحریک انصاف قوم کی آواز ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی 69 کے رہنما شیخ شاہد جاوید ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ ‘رانا خالد محمود ‘ میاں عبدالشکور ودیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا الزام اگر وزیر اعلی پنجاب پر کرپشن ثابت نہ ہوئی تو ٹنڈ کرادیں گے وہ حقیقت مبنی ہے نیب کی تحقیقات کے بعد ایم پی اے کو ٹنڈ کرانے کی نوبت نہیں آئے گی کیونکہ میاں برادران نے میگا کرپشن کرکے ملکی خزانہ کو خالی جبکہ عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ۔

شیخ شاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے بنائے جانے والے میگا پراجیکٹس میگا کرپشن کا شکار ہو چکے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب نے میگاپراجیکٹس سمیت فیصل آباد جھال چوک انڈر پاس و فلائی اوور پر جس طرح بے دریغ کرپشن کی ہے اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن میں سابق ڈی سی او بھی بری طرح ملوث ہیں جنہوں نے کرپشن کا پورا پورا حصہ وزیر اعلی کو پہنچانے کے لئے بروکر کا کردار ادا دکیا تھا ۔

پراجیکٹس مشکوک ہونے کی وجوہات کی بنا پر ڈی سی او کو فیصل آباد میں مکھن میں بال کی طرح نکالنا میگاکرپشن کی گھناؤنی اور بدترین مثال ہے جسے نیب کو تحقیقات کرنے کے لئے سابق ڈی سی او کو بھی شامل تفتیش کیا جائے تو نیب کو سب کچھ لوٹا گیا مل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پراجیکٹ مکمل نہ ہونا ضلعی حکومت کی نااہلی اور بددیانتی ہے اور یہ کرپشن کا میگاپراجیکٹس عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے ۔ پورا شہر سیل ہو کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :