فیصل آباد،ٹریفک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 14 مارچ 2016 16:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال جاپہنچے ، آن لائن کے مطابق آج صبح سویرے چک 33گ ب ستیانہ کے رہائشی 20سالہ علی رضا ولد شمس ، 18سالہ بہرام ولد محمود ، 18سالہ احسن ولد کالی ، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ستیانہ سے فیصل آباد کی جانب آرہے تھے کہ ستیانہ روڈ ملکھانوالہ کے نزدیک مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار کیری ڈبہ سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان اور کیری ڈبہ سوار غلام محمد آباد کے رہائشی پچاس سالہ یوسف ولد صلابت شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طورپر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں تمام زخمیوں کا علاج معالجہ ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے

متعلقہ عنوان :