کلرک اپ گریڈیشن کا معاملہ آئندہ مالی سال میں منظور کر لیا جائیگا،کلرکس ایسوسی ..
تازہ ترین : 1

کلرک اپ گریڈیشن کا معاملہ آئندہ مالی سال میں منظور کر لیا جائیگا،کلرکس ایسوسی ایشن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے مطابق اکاؤنٹس کلرک BS-11 کی اپ گریڈیشن جو”چھوڑ“ دی گئی تھی کو آئندہ مالی سال میں منظوری کرنے کر لیا جائے گا جس کے لئے حکام سے بات چیت ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی عہدے داران کے مطابق اکاؤنٹس کلرکس کی”چھوٹ“ جانے والی اپ گریڈیشن جولائی2016 تک کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اکاؤنٹس کلرک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹس میں تعینات ہیں اور یہ سیٹ کلیریکل کیڈر میں شامل ہے جنکی پروموشن کے طریقہ کار کے مطابق بھرتی جونیئر کلرک،پروموشن سینئر کلرک / سب ڈویژنل کلرک،اکاؤنٹس کلرک،اسسٹنٹ / ہیڈ کلرک ہے جن کو قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے تمام متاثرہ افرادکی اپ گریڈیشن کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:40:19

اپنی رائے کا اظہار کریں