کراچی : 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں‌گے ۔ مصطفی کمال
تازہ ترین : 1
کراچی : 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں‌گے ۔ مصطفی کمال

کراچی : 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں‌گے ۔ مصطفی کمال

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء): اپنی رہائش گاہ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پارٹی کا نام سوچنے کی بجائے اس کے کام پر زیادہ دھیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی دن ہم نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا لہٰذا پارٹی کا نام کوئی بھی ہو ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی کے نام کا اعلان رواں ماہ 23 تاریخ کو کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:31:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں