گرینڈ پری 31مارچ سے 4اپریل تک ترکی میں کھیلی جائے گی
شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،30مارچ کو ترکی روانہ ہونگے
پیر 14 مارچ 2016 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے 30مارچ کو ترکی روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشں کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ پری 31مارچ سے 4اپریل تک ترکی میں کھیلی جائے گی جس میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری مسعود احمد حان نے کہا کہ شاہ حسین شاہ بھارت میں فروری میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں اپنے ملک کیلئے طلائی کا تمعہ جیتا تھا امید ہے کہ گرینڈ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لائیں گے اور برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ کو بروقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پان امریکن اوپن میں شرکت نہ کرسکا جبکہ اولمپکس گیمز کیلئے اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لانے کیلئے ترکی میں ہونے والے گرینڈ پری میں شرکت کرے گا۔ پان امریکن اوپن 10 سے 14 مارچ تک ارجنٹائن میں کھیلا گیا تاہم قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو بروقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.