سپریم کورٹ، قتل کے ملزم کی سزائے موت برقرار ، دوسرے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
پیر 14 مارچ 2016 16:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے شاہین چوک گجرات میں 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان میں سے ایک ملزم اشرف باہو کی سزائے موت برقرار جبکہ دوسرے ملزم نصر عرف نصرا کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی ہے جبکہ دو اشتہاری ملزمان طاہر اور عمران بلو کی عدم گرفتاری پر ڈی پی او گجرات کو سخت سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگلے ہفتے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے ہیں پولیس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے قسطوں میں ملزمان پکڑ کر مہربانی کی ہے۔ 16 سال گزر گئے مگر ناقص تفتیش کا یہ حال ہے کہ دو مفرور ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس اگر درست ہو جائے تو معاشرہ ہی درست ہو جائے انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں۔(جاری ہے)
چیف جسٹس انور طہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں اور وہ ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ان ملزمان کے نام طاہر اور عمران بلو ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ یہ ناقص تفتیش کی وجہ سے ہے کہ 16 سال گزر جانے
کے باوجود مفرور ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ہیں اس دوران عدالت نے اشرف باہو کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ دوسرے ملزم نصر عرف نصرا کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا عدالت نے ڈی پی او گجرات کو حکم دیا ہے کہ اگیل ہفتے تک مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.